Friday, December 20, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا اعلان

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا۔ڈی سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلجنس کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔اس کے علاوہ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں بھی کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی صورتحال برقرار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔