Wednesday, March 18, 2026
ہومپاکستانآزاد کشمیر الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، چار جوان شہید

آزاد کشمیر الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، چار جوان شہید

راولپنڈی(آئی پی ایس )آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں چار جوان شہید جبکہ دیگر چار زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے یہ انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ پاک فوج کی گاڑی لسوا کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گری۔ گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں زخمی ہوا۔ زخمیوں کو قریبی مقام پر ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔