Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانمذاکرات بے نتیجہ ختم، پی ٹی آئی نے پریڈگراونڈ یا پشاور موڑ پر دھرنے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی، عمران خان کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم

مذاکرات بے نتیجہ ختم، پی ٹی آئی نے پریڈگراونڈ یا پشاور موڑ پر دھرنے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی، عمران خان کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراونڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم ہیں اور موقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا نہ کیا تو ڈی چوک پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم کو مذاکرات سے آگاہ کریں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے اگلے دور بھی ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا سے آنے والا تحریک انصاف کا قافلہ علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔