پشاور(آئی پی ایس )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے شواہد پر مبنی تحقیقات کو فروغ دینے کے لیے فوری فرانزک سسٹم اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا میں جیلوں کے نظام میں اصلاحات کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے اور اصلاحات کا ایک جامع پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔خصوصی کمیٹی خیبرپختونخوا میں جیلوں کے حالات کا جائزہ لے گی، زیر سماعت مقدمات کے مسائل کو حل کرے گی اور قیدیوں کی لیے تربیتی پروگراموں کی تجویز پیش کرے گی۔
دوران اجلاس چیف جسٹس یحیی آفریدی نے شواہد پر مبنی تحقیقات کو مضبوط بنانے کے لیے فرانزک سائنس کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
چیف جسٹس کی شواہد پر مبنی تحقیقات کے فروغ کیلئے فرانزک سسٹم اپ گریڈ کرنیکی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔