Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانالیکشن ٹربیونل کا فیصلہ، کوئٹہ سے ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کے خلاف عزداری خارج

الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ، کوئٹہ سے ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کے خلاف عزداری خارج

کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ کوئٹہ سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کے خلاف عزداری خارج کردی گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نمبر دو کے کے جج جسٹس محمد عامر نواز رانا نے فیصلہ سنایا۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 263 کوئٹہ ٹو کی نشست پر کمایب ہونے والے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا اور ناقص شواھد کی بنا پر رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی۔
جمال شاہ کاکڑ کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری تحریک انصاف کے سالار کاکڑ نے دائر کرائی کی تھی الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلم شہزاد اور نصیر احمد پیش ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔