اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2819 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 579 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2819 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 45 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ32 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ مجموعی اموات کی تعداد 23 پزار 16 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں 44 ہزار 579 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2819 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 176 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 958 ہو گئی ہے جبکہ 2573 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب زیادہ 3 لاکھ 64 ہزار 784، پنجاب میں 3 لاکھ 52 ہزار 682، کے پی کے ایک لاکھ 41 ہزار 627 جبکہ بلوچستان میں 29 ہزار 494 ہے۔ اسلام آباد میں 85 ہزار 519 ، آزاد کشمیر 22 ہزار 886 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 702 کورونا کیسز موجود ہیں۔
کورونا کیسز کی شرح 6.32 فیصد ریکارڈ، 45 افراد جاں بحق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
