Thursday, December 26, 2024
ہومدنیاعالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین

عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین

بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کو خطے میں سلامتی کے مجموعی خطرات کو مزید بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

پیر کے روز انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات نے ایک بار پھر جنگ بندی کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص بڑے بااثر ممالک کو اس حوالے سے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے اور علاقائی تناؤ کو کم کرنے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے چاہئیں۔ترجمان نے کہا کہ چین علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے اپنا اثر و رسوخ اور کوششیں جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔