Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزاٹک: پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے 23 پولیس اہلکار زخمی

اٹک: پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد سے 23 پولیس اہلکار زخمی

اٹک :اٹک میں غازی بھروٹھاپل پر تحریک انصاف کے کارکنان کے تشدد سے23 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےقافلے میں شامل کارکنان نے رات کو حملہ کیا تھا، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس کے افسروں اوراہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ 20 سے زائد پولیس اہلکارکاحملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے۔ غازی بروتھا،میانوالی،ہزارہ موٹروےاوردیگرمقامات پرفائرنگ کی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ ظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن،آنسوگیس، چاقو، ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے، مظاہرین کی جانب سے ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔