Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانآدھا انقلاب''انقلاب''سے پہلے گرفتار اور آدھا پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ خان چھوٹا ، مریم اورنگزیب

آدھا انقلاب”انقلاب”سے پہلے گرفتار اور آدھا پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ خان چھوٹا ، مریم اورنگزیب

لاہور (آئی پی ایس )صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کہاتھاگھرکامعاملہ گھرمیں ہی طے کرلیں، فرنچائیزپی ٹی آئی کاآج دیوالیہ ہوگیا،عوام نے مستردکردیا ہے۔
لاہور میں سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کاپی ٹی آئی احتجاج پراپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کی عوام پاکستان اورپنجاب کی ترقی کیساتھ ہیں،بشری بی بی اورعلیمہ باجی دونوں غائب ہیں،جلدعلی امین گنڈاپورکے بھی غائب ہونیکی خبرآئیگی۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اورعلیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کوبھی فارغ کردیا،فتنہ جیل میں بندہے ، پہلے ملک لوٹنے پرلگاہواتھااب فسادپھیلانے پرلگاہواہے،ہمیشہ ملک بندکرنیکی بات کی اورہمیشہ ملک بندکیا۔آدھاانقلاب انقلاب سے پہلے گرفتاراورآدھاانقلاب سے پہلے بھاگ گیا،نہ انقلاب آیانہ خان چھوٹا،لیکن ایک بات ثابت ہوگئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد چھوڑ دیا ہے، ایک بارپھرخیبرپختونخوامیں صحت اورریلیف پرخرچ ہونیوالے وسائل ریاست کے خلاف دہشتگردی کی نظر ہوگئے ،شکرہے آج کے بعد انقلاب کاتماشہ توبندہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔