وزیر آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر قوانین کے تحت مزید مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
ویڈیو بیان کے خلاف ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان ، لیہ ، گوجرانوالہ اور اوکاڑہ کے بعد اب بشری بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ منڈی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ وزیرآباد کے شہری سعید بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا، متنازع بیان پر بشری بی بی کے خلاف کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بشری بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا۔ ڈی جی خان میں مقدمہ غلام یاسین نامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق بشری بی بی نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ویڈیوبیان دیا، لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا۔ایف بی آر متن کے مطابق انہوں نے سعودی عرب کے خلاف بیان دے کر عوام کے جذبات سے کھیلا گیا، بشری بی بی نے خارجہ پالیسی اور مفادعامہ کے خلاف بیان دیا۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف دفعہ 126 ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش پر بشری بی بی کیخلاف مزید مقدمات درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔