اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری ہوگا۔ترجمان کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔