Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی احتجاج ملک کی عزت اور وقارکیخلاف سوچی سمجھی سازش ہے، اسحاق ڈار

پی ٹی آئی احتجاج ملک کی عزت اور وقارکیخلاف سوچی سمجھی سازش ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اہم بین الاقوامی شخصیت کی آمد کے وقت ہی احتجاج کی کال کیوں دیتی ہے۔

موجودہ صورتحال پر نائب وزیر اعظم نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیا سیاسی احتجاج یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل ہے؟۔انہوں نے کہا کہ بار بار تحریکِ انصاف کیوں احتجاج کی کال ایسے وقت یا دن دیتی ہے جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آ رہی ہوں۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 14 اکتوبر کو چینی وزیرِ اعظم کا دورہ ہو، ایس سی او سمٹ کے لیے سربراہانِ مملکت کی آمد ہو یا کل شروع ہونے والا بیلاروس کے صدر کا دورہ جس کے لیے ان کے وزرا اور اہم کاروباری شخصیات کی اسلام آباد آج آمد ہے لیکن پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔