Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانپانچ سال کالیں نہیں ملنے والی، عمران صرف مس کالیں دے رہے ہیں: کامران ٹیسوری

پانچ سال کالیں نہیں ملنے والی، عمران صرف مس کالیں دے رہے ہیں: کامران ٹیسوری

لندن: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان صرف مس کالیں دے رہے ہیں، ابھی 5 سال تک ان کی کالیں نہیں ملنے والی۔
لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے گول گول گھوم کر واپس وہیں جائیں گے جہاں سے آئے تھے، یہ سیاسی، جذباتی اور آخری اوور کا گیم ہے، اس کے بعد اوور ختم ہو جائے گا،س ان کی باتوں سے فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو ان کی اپنی پارٹی نے بھی اون نہیں کیا اگر بانی نے بشریٰ بی بی سے ایسی کوئی بات کی ہے تو حلف توڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ ہوا بھی تھا تو بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم راز افشا نہ کرنے کا حلف اٹھایا تھا، اگر یہ سب بہت سی باتوں کو جوڑ کر کر رہے ہیں تو یہ ملکی خودمختاری و سالمیت کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کیلئے کوششیں کر رہا ہے، دوست ممالک ساتھ ہیں، پی ٹی آئی والے جو بھی کریں گے وہ نہ دوست ممالک کو پسند آئے گا نہ ہی پاکستانی عوام کو پسند آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔