Thursday, December 26, 2024
ہومتازہ ترینچیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس26نومبر کو طلب

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس26نومبر کو طلب

اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب کی گئی ہے جس میں بھارتی اور پاکستان کرکٹ بورڈ شریک ہوں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ہنگامی میٹنگ میں تمام بورڈز ممبرز بھی شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ ورچوئل ہو گی اور اس میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے سے انکار پر بات چیت ہو گی اور آئی سی سی مختلف معاملات کو حتمی شکل دے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں شیڈول ، فارمیٹ ، گروپ اسٹیج کے مقابلے سمیت پاک بھارت میچ پربات ہوگی۔اس کے علاوہ ہائبرڈ ماڈل کی صورت میں سیمی فائنلز اور فائنل کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کے رضامند ہونے یا نہ ہونے پر بھی اجلاس میں بات کی جائے گی۔تاہم ادھر ذرائع آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہنگامی میٹنگ کے حوالے سے ابھی تک تصدیق نہیں کر سکتے، فی الحال آئی سی سی اجلاس کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا کوئی علم نہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو تا حال آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ کے حوالے سے کچھ آگاہ نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کو آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی کی ہنگامی میٹنگ پر کوئی معلومات نہیں، ایسا ممکن نہیں کہ ہنگامی میٹنگ ہو اور میزبان ملک کو نہ بتایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی ذرائع سے اب تک پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔