Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزبشری بی بی کا بیان تحریک انصاف کی قیادت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے: عرفان صدیقی

بشری بی بی کا بیان تحریک انصاف کی قیادت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے: عرفان صدیقی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بشری بی بی نے جو کچھ کہا وہ مکمل تیاری اور سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر اپنے پیغام میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بشیری بی بی جیسے بیان کی نظیر پی ٹی آئی کی فتنہ و فساد سے بھری تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کو ناراض کرکے پاکستان سے دور کرنا بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا حصہ رہا ہے، خان نہیں تو پاکستان نہیں کا نعرہ سائفر والے امریکہ سے ہوتا ہوا مکہ ومدینہ کی مقدس سرزمین تک آ پہنچا ہے۔عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی نے ننگے پاں اور مدینہ کے نام پر لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلتے ہوئے یہ بھی نہ سوچا کہ ایک عظیم دوست اسلامی ملک پر کتنا گھنانا اور شرانگیز الزام لگایا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔