Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستانچاہتا ہوں کہ پوری قوم ملک کو سر سبز بنانے میں حصہ لے،وزیراعظم

چاہتا ہوں کہ پوری قوم ملک کو سر سبز بنانے میں حصہ لے،وزیراعظم

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں نتھیا گلی میں پائن کا پودا لگایا۔ وزیراعظم نے ہفتہ کو نتھیا گلی میں پائن کا پودا لگانے کی تصاویر ٹویٹ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پائن کا پودا لگانا ہماری مون سون شجر کاری مہم کا حصہ ہے، وزیراعظم نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ پوری قوم ملک کو سر سبز بنانے میں حصہ لے۔ وزیر اعظم عمران خان اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر اپنے ٹویٹس میں شہریوں خاص طور پر نوجوانوں کو ملک کی سب سے بڑی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے متحرک کرتے رہے ہیں۔ ان ٹویٹس میں انہوں نے حکومت کے دس ارب درخت سونامی منصوبے، گرین اینڈ کلین پاکستان اقدام اور ملک میں مون سون شجرکاری کا بھی حوالہ دیا۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی خاص طور پر ہمارے نوجوان ہماری تاریخ کی درخت لگانے کی سب سے بڑی مہم کے لئے خود کو تیار کریں۔ وزیر اعظم نے مٹہ سوات اور بھکر کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی ٹویٹ کیں جہاں 10 ارب درختوں کی شجرکاری مہم اور کلین وگرین پاکستان مہم کے تحت زمین کے سبز حصوں میں تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے 20 جولائی کو اپنے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔