Thursday, November 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے 24 نومبر احتجاج کیلئے خصوصی سکواڈ تیارکرلیا

پی ٹی آئی نے 24 نومبر احتجاج کیلئے خصوصی سکواڈ تیارکرلیا


پشاور: پاکستان تحریک انصاقف (پی ٹی آئی )کے 24 نومبر احتجاج کے لئے خصوصی سکواڈ تیار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکواڈ میں یوتھ ونگ کے نوجوان شامل ہوں گے، صوبائی وزیرمینا خان اور معاون خصوصی سہیل آفریدی سکواڈ کو لیڈ کریں گے، سکواڈ میں ہر ضلع سے 250 نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا۔
مجوعی طور پر سکواڈ 9 ہزار سے زیادہ نوجوانوں پر مشتمل ہوگا، سکواڈ ممکنہ شیلنگ کا براہ راست مقابلہ کرے گا ، شیلنگ سے بچاؤ کا سازوسامان سکواڈ کو فراہم کیا گیا، شیلنگ کا مقابلہ کرنے کا سامان بھی سکواڈ کو فراہم کیا گیا ۔
معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو سہیل آفریدی کاکہنا ہےکہ ہم ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کو جہاد سجھتے ہیں، اس جہاد میں خیبرپختونخوا کے نوجوان بھرپور حصہ لیں گے، اس جہاد میں شہادت ہوگی یا غازی بن کر واپس آئیں گے۔
ان کاکہنا ہے کہ ظلم کے خلاف پرامن مزاحمت کرنا جہاد ہے، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر احتجاج میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 24 نومبر کو ہر حال میں اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، ان کاکہنا ہے کہ جو بھی احتجاج میں شامل نہیں ہو گا وہ پارٹی سے باہر ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔