Thursday, November 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزعلی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع


اسلام آباد: انسداد ددہشتگردی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج طاہر محمود سپرا نے مقدمہ پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکلاء صفائی کی جانب سے ملزم فیصل جاوید اور واثق قیوم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصل جاوید، واثق قیوم اور راجہ خرم کے ضمانتی مچلکے منسوخ کردیئے۔
عدالت نے عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی، عدالت کی بار بار طلبی کے باوجود علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہورہے تھے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور، فیصل جاوید، راجہ خرم اور واثق قیوم کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔