Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزخطے میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے پاکستان بہت پیچھے ہے: چیئرمین پی ٹی اے

خطے میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے پاکستان بہت پیچھے ہے: چیئرمین پی ٹی اے


اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ خطے میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے پاکستان کا نمبر بہت پیچھے ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، آئین کا آرٹیکل 19 جہاں اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے وہیں اس کی ثقافتی حدود بھی ہیں، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے بچوں کو آگاہی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 میں سماجی و ثقافتی حدود کا تعین کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال ضرور کریں لیکن اس کی حدود کا خیال بھی رکھیں، غیر اخلاقی اور ریاست مخالف مواد سے متعلق شکایات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھیجتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا خطے میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے پاکستان کا نمبر بہت پیچھے ہے، ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے جبکہ بہت سے ممالک وی پی این کو ریگولیٹ کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ہم نے دسمبر 2010 میں پہلا وی پی این رجسٹرڈ کیا، وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے 15 سال دے چکے ہیں، بزنس مقاصد کیلئے وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔