اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی نے پبلک اکاونٹس کمیٹی(پی اے سی)کی سربراہی مانگ لی جب کہ مسلم لیگ (ن)نے بھی پی اے سی کی سربراہی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔اسپیکر قوم اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پی اے سی کے 11اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے، جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کے لیے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے پر اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات بھی کی۔پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنانے پر بضد ہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی پی اے بی کے چیئرمین کی نامزدگی کے لیے اندرونی اختلافات کا شکار رہی، عمر ایوب کی سربراہی میں 19 رکنی کمیٹی میں سے 9 نے شیخ وقاص کو اور 7 نے افضل مروت کے نام کی حمایت کی۔
پیپلزپارٹی نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی، ن لیگ کا حمایت کا اشارہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔