Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج

عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج

لاہور(آئی پی ایس)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج کردی۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت استدعا خارج کر دی ۔
دورانِ سماعت محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہے۔ وفاق حکومت کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 62 کیسز درج کر رکھے ہیں۔
عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت فراہم کی جائے۔
جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ میرا نقطہ نظر یہ نہیں ہے، میں ضمانت نہیں دے سکتا۔ میرے نزدیک ملزم کا ضمانت قبل از گرفتاری میں عدالت کے روبرو پیش ہونا ضروری ہے۔ اگر مقدمات چھپائے گئے ہوئے تو متعلقہ ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔
بعد ازاں عدالت نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔