Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی احتجاج: پنجاب پولیس کا مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی احتجاج: پنجاب پولیس کا مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کی تیاریاں شروع کردیں جبکہ صوبے بھر سے 10 ہزار 700 پولیس اہلکاروں کی نفری اسٹینڈ بائی کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے جارہی ہے، اس حوالے سے پنجاب پولیس نے احتجاج روکنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

پنجاب پولیس نے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آئی جی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پنجاب بھر سے 10 ہزار 700 اہلکاروں کی نفری اسٹینڈ بائی کردی گئی ہے، نفری مختلف یونٹس، اضلاع ، پی ٹی آئیز سمیت دیگر ونگز سے لی گئی۔مراسلے کے مطابق پی ایچ پی سے 3500، پی سی سے ایک ہزار جبکہ 3 ہزار کی نفری پہلے سے موجود ہے، ایس پی یو سے ایک ہزار اور ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ سے 1200 اہلکاراسٹینڈ بائی کردیے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ گوجرانوالا ریجن سے 1300 نفری پہلے سے موجود ہے، سرگودھا ریجن سے 500 اہلکار اسٹینڈ بائی اور 400 نفری پہلے سے ہے، شیخوپورہ سے 200 اور ننکانہ صاحب سے 100 اہلکار اسٹینڈ بائی کردیے گئے ہیں۔

مراسلے کے مطابق بہاولنگر سے 200 اور بہاولپور سے 300 اہلکار اسٹینڈ بائی پر ہیں، مظفرگڑھ سے 300 اور اوکاڑہ سے 200 اہلکار اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فورس اینٹی رائٹ سامان سے لیس، متعلقہ ضلع اور یونٹ کا آرپی او، سی پی او اور ڈی پی او فورس کے ٹرانسپورٹ کا ذمہ دار ہو گا۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔