Thursday, November 21, 2024
ہومپاکستانچیمپئینز ٹرافی، آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کیلئے پاکستان کو راضی کر لیا ، چند روز میں شیڈول متوقع

چیمپئینز ٹرافی، آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کیلئے پاکستان کو راضی کر لیا ، چند روز میں شیڈول متوقع

اسلام آباد (آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)سمیت دیگر بورڈز کو ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کیلئے راضی کرلیا ہے۔ آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارتی بورڈ کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے نہ کھیلنے پر بڑے مالی نقصان بارے میں تمام بورڈز کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان کے ایونٹ نہ کرانے پر پی سی بی کو بھی بڑے مالی نقصان کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا موقف ہے کہ فی الوقت ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنا ہی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے بہتر ہے۔ پی سی بی کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور بھارتی بورڈ کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی مختلف بورڈز سے ہائبرڈ ماڈل کا شیڈول بنانے کیلئے مشاورت کر رہا ہے۔ ہائبرڈ ماڈل پر پی سی بی کو بھی لوپ میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی چند روز میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت شیڈول کا اعلان کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔