اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بچانے کے لیے کوئی مخلص نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 25 نومبر کو عمران خان پر فرد جرم عائد ہوجائے گی۔ 24 نومبر کا جلسہ مکمل طور پر فلاپ ہونے جا رہا ہے۔اگر یہ آ بھی جاتے ہیں تو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہیں ایک مخصوص مقام بیٹھنے کیلئے دے دیا جائے گا۔یہ صرف پکنک منانے اسلام آباد آرہے ہیں کچھ غلط کرنے کا ارادہ کیا تو عدالتیں آ جائیں گی۔ پی ٹی آئی میں جانبداری عروج پر ہے۔ ایک مخصوص ٹولہ عمران خان کی تکلیفوں کو بڑھا رہا ہے۔ باہر بیٹھ کر یہ لیڈرشپ اقتدار اور پیسہ بنانے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 سے 7 ہزار لوگ مشینری لا کر وفاق پر چڑھائی کی بات کررہے ہیں۔ روز کوئی نہ کوئی آخری کال آ جاتی ہے۔ ابھی 24 نومبر کی کال آئی ہوئی ہے۔ میں پرانا پی ٹی آئی کا ورکر رہ چکا ہوں۔ میں چاہتا ہوں بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے کا کوئی فائدہ نہ اٹھائے۔فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ عموما ایسا ہی ہوتا ہے لیڈر کے جیل میں ہونے سے لوگ لاشوں پر بھی سیاست کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے کوئی مخلص نہیں ہے۔ سب کمپرومائز لوگ پارٹی میں موجود ہیں۔پی ٹی آئی کے لوگ اپنے بچوں کو باہر کیوں نہیں لے کر آتے۔ سیاست میں سب کے بچے اورباقی لوگ آگئے۔ کیا یہ کسی کے باپ کا ملک ہے۔ قوم کے سامنے یہ تماشا کلئیر ہونا چاہیے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ امریکی کانگریس کے لوگ انسانی حقوق کے چیمپین بنے بیٹھے ہیں۔ مجھے اپنا دوست بنائیں اور اچھی نصیحت کریں لیکن غلامی اور مداخلت ہمارے ملک میں نہیں ہوسکتی۔ کانگریس اور اقوام متحدہ آگئے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ عافیہ صدیقی اور شام پر کوئی خط نہیں آتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکا میں حملہ ہوا وہ بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی۔ میں اس میں آپ ہر الزام لگا دیتا ہوں۔میں بھی اقوم متحدہ کو اس حوالے سے خط لکھ دیتا ہوں۔ اس سے کسی کو کیا فرق پڑے گا۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ صدام حسین کے ساتھ مل کر 32 سال خلاف ورزیاں کیں۔ افغانستان میں تباہی برپا کی اور اپنا سامان چھوڑ کر نکل گئے۔ اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔ ہمارے ملک نے دہشتگردی میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔ ہم آپ کے ملک میں مداخلت نہیں کرتے لیکن آپ یہاں کیوں مداخلت کر رہے ہیں۔ آپ بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین پر جعلی مقدمات بنا رہے تھے۔ ہم نے بھی جعلی مقدمات کاٹے۔آپکی سیکریٹ سروسز ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بناتی رہی۔آپ چاہ کیا رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کی بہتری کر رہے یا ان کا نقصان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا سلسلہ بھی چل رہا ہے۔ میں حکومت کی طرف سے بات نہیں کررہا ہے۔ عمران خان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں مداخلت ہوئی تھی۔
یہ صرف پکنک منانے اسلام آباد آرہے ہیں،عمران خان کو بچانے کیلئے پی ٹی آئی میں کوئی مخلص نہیں، فیصل واوڈا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔