Monday, December 9, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی میں اختلافات، پنجاب کے رہنماوں نے 24نومبر کے احتجاج پر تحفظات ظاہر کردیے

پی ٹی آئی میں اختلافات، پنجاب کے رہنماوں نے 24نومبر کے احتجاج پر تحفظات ظاہر کردیے

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماوں نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال پر کھل کر اختلاف کردیا۔
پی ٹی آئی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماوں کے احتجاج کی کال پر اختلاف سامنے آگئے ہیں اور پنجاب کے رہنماں نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
اراکین نے شکوے کیے کہ پشاور میں ہونے والا اجلاس پنجاب کا تھا مگر پنجاب کے رہنماں کو نظر انداز کیا گیا، علی امین گنڈا پور نے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو پنجاب کے حوالے بات ہی نہیں کرنے دی۔ ارکان نے شکوہ کیا کہ پنجاب میں کیا مشکلات ہیں، احتجاج کے حوالے سے پلاننگ پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی، کارکنوں اکٹھا کرکے اسلام آباد لے جانے میں مشکلات ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب میں کرایہ پر گاڑیاں ہی نہیں مل رہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز بھی گاڑی دینے کو تیار نہیں ہیں،احتجاج کے حوالے سے پنجاب کے رہنماوں سے مشاورت کی جاتی تو بہتر ہوتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔