Wednesday, February 25, 2026
ہومپاکستانپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماقاضی سلیم کورونا کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماقاضی سلیم کورونا کے باعث انتقال کر گئے

کراچی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماقاضی سلیم انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساوتھ کے سینئر رہنماسلیم اللہ قاضی کورونا کے باعث انتقال کرگئے ۔صوبائی وزیر تعلیم سینیٹر سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ ساتھی ہمارے دوست قاضی سلیم بھی ہمیں چھوڑ گئے۔ انتہائی محنتی، ملنسار اور ہر وقت ہنستے مسکراتے نظر آنے والا قاضی سلیم اب ہمیں نظر نہیں آئیگا۔اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو اس غم کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔ آمین

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔