ریوڈی جنیرو: چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل میں 19 ویں جی 20 سربراہ اجلاس سے “مشترکہ ترقی کی حامل منصفانہ دنیا کی تعمیر” کے عنوان سے اہم خطاب کیا۔
منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین میں غربت کے خاتمے کے عمل نے ظاہر کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں غربت کے مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ چین کامیاب ہو سکتا ہے تو دوسرے ترقی پذیر ممالک بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ غربت کے خلاف جنگ جیتنے میں چین کی کامیابی کی یہ عالمی اہمیت ہے۔