اوکاڑہ،اوکاڑہ میں جھولے سے گر کر دو بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں جھولے سے گر کر زخمی بچی نواب بی بی بھی دم توڑ گئی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم عجب خان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جاں بحق دونوں بچیوں کا تعلق سندھ سے تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دو چھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، گزشتہ سال پی ایس کیو سی اے نے جھولوں کی سرٹی فکیشن لازمی قراردی ہے لیکن انتظامیہ نے سرٹیفیکیٹ کے بغیر جھولوں کی اجازت دی تو ڈی سی کو گرفتارکرنا چاہیے اور اگر کوالٹی سرٹیفیکیٹ تھا توپی ایس کیوسی اے کے ذمہ داران کو پکڑیں۔
اوکاڑہ میں جھولا گرنےسےدوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں،پچھلے سال PSQCA نےبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نےکوالٹی سرٹیفیکیٹ کےبغیر جھولےلگانے کی اجازت دی توDCکو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفیکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2021
