Thursday, December 26, 2024
ہومتازہ ترینسپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف دائر درخواست خارج

سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف دائر درخواست خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف دائر درخواست خارج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کی ہے، تاہم رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابل سماعت ہونے اعتراضات برقرار رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کر رکھی تھی، آئینی بینچ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پارلیمنٹ میں تقریروں کےخلاف محموداخترنقوی کی دوسری درخواست بھی خارج کردی ہے۔ 4 نومبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے سمیت سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کے بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔