Wednesday, February 25, 2026
ہومپاکستانرنگ روڑ اسکینڈل :سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور وسیم تابش کے جسمانی ریمانڈ میں4روز کی توسیع

رنگ روڑ اسکینڈل :سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور وسیم تابش کے جسمانی ریمانڈ میں4روز کی توسیع

لاہور،ضلع کچہری میں رنگ روڈراولپنڈی کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور وسیم تابش کے جسمانی ریمانڈ میں4روز کی توسیع کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق رنگ روڑ اسکینڈل میںضلع کچہری نے سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور وسیم تابش کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔سابق کمشنر راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد محمود اور سابق اسسٹنٹ کمشنر پروجیکٹ لینڈ ریکیوزیشن کولیکٹر وسیم علی تابش کو اینٹی کرپشن کی تحویل میں دے دیا گیا ۔ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان کو 14 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔