اسلام آباد (سب نیوز) ایف آئی اے تحقیقات کی بنیاد پر سی ڈی اے کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے الاٹ شدہ پلاٹوں پر سی ڈی اے کو کسی بھی تادیبی کاروائی سے روک دیا ۔
متاثرہ درخواست گزار قیصر علی کی جانب سے حسنین حیدر تھہیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
حسنین حیدر تھہیم ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے انکوائری کی بنیاد پر سی ڈی اے الاٹ شدہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ نہیں کرسکتا،
سی ڈی اے غیر قانونی طور پر الاٹ اور ٹرانسفر شدہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کررہا ہے،
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ایف آئی اے اور سی ڈی اے سے 29 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔