Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان مسلم لیگ ق تیزی سے منظم اور فعال ہو رہی ہے، ڈاکٹر محمد امجد

پاکستان مسلم لیگ ق تیزی سے منظم اور فعال ہو رہی ہے، ڈاکٹر محمد امجد

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پارٹی تیزی کے ساتھ منظم اور فعال ہو رہی ہے، مختلف ونگز کی کارکردگی رپورٹس اطمینان بخش ہیں، زمہ داران مزید محنت کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس اسلام آباد میں پارٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں کنور دلشاد، ڈاکٹر رحیم اعوان ، انیلہ چوہدری، عظام چوہدری، جہانزیب امجد ، عاطف مغل، ثنا درانی، مہرین ملک آدم اور دیگر پارٹی ونگز کے صدور سمیت غلام مصطفی ملک، رضوان صادق اور چوہدری جہانگیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کے مختلف ونگز کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ تمام صدور نے چیف آرگنائزر کو اپنے اپنے اہداف کی رپورٹس پیش کیں۔ جس پر ڈاکٹر محمد امجد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی کے لئے مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ تیزی سے منظم ہورہی ہے۔ ہم بہت جلد ایک مرتبہ پھر سے ملک کی بڑی جماعت بننے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔