Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد متاثرین الائنس کی بڑی بیٹھک تیاریاں مکمل ، ارکان اسمبلی کو پیش کی جانے والی ڈیمانڈ سب نیوز نے حاصل کر لیں

اسلام آباد متاثرین الائنس کی بڑی بیٹھک تیاریاں مکمل ، ارکان اسمبلی کو پیش کی جانے والی ڈیمانڈ سب نیوز نے حاصل کر لیں

اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد متاثرین الائنس کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں بڑی بیٹھک کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،، وفاقی دارلحکومت کے متاثرین کی زمینوں کے بدلے الاٹمنٹ کی پالیسی، ہائیکورٹ کا فیصلہ ،

سی ڈی اے حکام کی بے حسی اور بلاوجہ تنگ کرنے کے رویے پر وفاقی دارلحکومت کے متاثرین کو اکٹھا کیا جا رہا ہے ،، اسلام آباد متاثرین الائنس کے صدر کاشف قریشی نے سب نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پہلے مرحلے میں وفاقی دارلحکومت کے ارکان اسمبلی کو اپنے مسائل اور سی ڈی اے حکام کی بے حسی بارے چارڈٹ پیش کرینگے اگر ان پر عملدرآمد نا ہوا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ،،

جنرل سیکرٹری اسلام آباد الائنس طاہر چوہان کا کہنا ہے کہ

متاثرین کے حقوق سلب نہیں کرنے دیں گے ، عوامی جدوجہد کےساتھ ساتھ عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت متاثرین کو انکے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے ،، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ،

طاہر چوہان نے کہا کہ اگر منتخب ارکان اسمبلی نے داد رسی نا کی تو پھر پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے سے اجتناب نہیں کریں گے ،،

الائنس جے فنانس سیکرٹری راجہ انصر محمود اور جوائنٹ سیکرٹری ارشد مغل کا کہنا تھا کہ ابھی متاثرین کی تحریک کی ابتداء ہے اگر مطالبات تسلیم نا ہوئے تو منتخب ارکان اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا بھی دے سکتے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔