Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزپہلی بار ہے کہ فوج کو میری ضرورت نہیں، آج بھی خواہش ہے تعلقات بہتر ہو جائیں، کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا، شیخ رشید

پہلی بار ہے کہ فوج کو میری ضرورت نہیں، آج بھی خواہش ہے تعلقات بہتر ہو جائیں، کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا، شیخ رشید

اسلام آباد( آئی پی ایس)اسٹیبلشمنٹ نے اعلانیہ اپنے تعلق اور دیرینہ وابستگی کا فخریہ اظہار کرنے والے سابق وزیر شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ فوج کو میری ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے 24نومبر کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی حمایت سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فوج کیخلاف کبھی کوئی بات نہیں کی آج بھی خواہش ہے کہ تعلقات بہتر ہو جائیں لیکن کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔