Tuesday, February 24, 2026
ہومکھیلٹوکیو اولمپکس: پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کو پہلے میچ میں بدترین شکست

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کو پہلے میچ میں بدترین شکست

ٹوکیو،ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد کو ابتدائی میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی ایکانی یاماگوچی نے اکیس تین اور اکیس آٹھ سے آوٹ کلاس کر دیا۔دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل رانڈ کے لییکوالیفائی نا کر سکے، مینز 10 میٹر ائیر پسٹل میں گلفام جوزف کی نویں پوزیشن رہی۔فائنل رانڈ کے لیے آٹھ شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا، کوالیفکیشن رانڈ میں ایک موقع پر گلفام جوزف کی ساتویں پوزیشن ہو گئی تھی تاہم گلفام جوزف ساتویں پوزیشن برقرار نا رکھ سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔