واشنگٹن ،امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں حالیہ واقعات سے مجبور ہوکر نقل مکانی کرنے والے افغان شہریوں کی امداد کے لیے 10کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔وائٹ ہاوس کے مطابق اس رقم کی ادائیگی پناہ گزینوں سے متعلق امریکی ایمرجنسی فنڈ سیکی جائیگی جب کہ امداد سے پناہ گزینوں کی غیر متوقع ضروریات، تنازعات کا شکار افراد اور دیگر افراد کو لاحق خطرات سینمٹنے میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ اس فنڈ سے ان 20 ہزار افغان مترجمین کی مدد بھی کی جائے گی جو امریکی فوج کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے اور اب انہوں نے امریکی امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔امداد بین الاقوامی تنظیموں ، این جی اوز ، امریکی حکومت اوراس کے اداروں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔
امریکی صدر نے نقل مکانی کرنیوالے افغان شہریوں کیلئے 10کروڑڈالرامداد کی منظوری دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
