Saturday, December 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور ترکیہ کا دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

پاکستان اور ترکیہ کا دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

بڈاپسٹ(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے، اس ناسور سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ترک ہم منصب علی یرلیکایا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

ترک وزیر داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس ضمن میں ماہرین کا وفد ترکیہ بھیجے، ہمدردانہ جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 23 اکتوبر کو انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ علاقے، دہشتگردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے، اقوام عالم کو اس ناسور سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ گہرے مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جس پر ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، جلد اسلام آباد کا دورہ کروں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔