Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

کراچی(آئی پی ایس )ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے ز رمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد 8 نومبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، یوں گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 3 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔مرکزی بینک کے مطابق 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔