Friday, December 27, 2024
ہومکھیلہربھجن سنگھ دبئی میں کھیلوں کے سفیر مقرر

ہربھجن سنگھ دبئی میں کھیلوں کے سفیر مقرر


دبئی : دبئی اسپورٹس کونسل نے بھارتی کرکٹ لیجنڈ ہربھجن سنگھ کو دبئی میں کھیلوں کا سفیرمقرر کردیا ہے جو امارات کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور ثقافتی ترقی کے فروغ کی سمت ایک قدم ہے۔ یہ اعلان دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے علاوہ کھیلوں کی دیگر ممتاز شخصیات یو ایف سی لیجنڈ خبیب نورماگومیڈوف، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور فٹبال آئیکون پیٹریس ایورا کی موجودگی میں کیا گیا۔ہربھجن سنگھ 100 سے زیادہ ٹیسٹ میچز بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں اور تمام فارمیٹ میں 700 سے زیادہ بین الاقوامی وکٹیں حاصل کی ۔ سابق بھارتی آف اسپنر بین الاقوامی کھیلوں کے سفیروں کے ایلیٹ پینل میں شامل ہوگئے ہیں جو کھیلوں کے عالمی مرکز کے طور پر دبئی کی پوزیشن کو بڑھانے کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ شیخ حمدان محمد اور دیگر معزز شراکت داروں کی موجودگی میں دبئی میں کھیلوں کا سفیر مقرر ہونے پر وہ فخر محسوس کررہے ہیں یہ کردار دبئی اسپورٹس کونسل کے ساتھ ملکر کام کرنے کا ایک دلچسپ موقع پیش کرتا ہے تاکہ عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔