Thursday, December 26, 2024
ہومدنیاصدر بنتے ہی ٹرمپ کا پہلا ہدف پینٹاگون ہوگا، فوجی سربراہ سمیت متعدد گھر جائیں گے

صدر بنتے ہی ٹرمپ کا پہلا ہدف پینٹاگون ہوگا، فوجی سربراہ سمیت متعدد گھر جائیں گے

واشنگٹن:امریکا میں صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی کامیاب ہونے کے بعد عالمی منظر نامے پر ٹرمپ اور ان کے وفاداروں کی خبروں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کرنے والے ایلون مسک کو وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کا راستہ مل گیا جبکہ اب خبریں آرہی ہیں کہ پینٹاگون میں اعلیٰ عہدوں پر فائز آرمی، نیوی، میرینز، ایئر فورس، نیشل گارڈ سمیت دیگر کی چھٹی ہونے والی ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی منصب سنبھالنے کے ساتھ ہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت متعدد افسران کو برخاست کردیا جائےگا۔امریکہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مسلح افواج کا سربراہ ہوتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق دو آزاد ذرائع نے تصدیق کی کہ ایک فہرست تیار کرلی گئی جس میں پینٹاگون کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا نام بھی شامل جنہیں رخصت کردیا جائے گا۔
نومنتخب صدر پیر 20 جنوری 2025 کو یو ایس کیپیٹل کمپلیکس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیںاور ان کی نئی انتظامیہ میں شامل ایک ذرائع نے تصدیق کی کہ پینٹاگون میں بڑی تبدیلی کی خبروں سے پورے ادارے میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور جو فہرست تیار کی جارہی ہے اس میں معمولی تبدیلی کا امکان بھی ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اپنے انتخابی مہم میں ان فوجی جرنلوں کو دھمکی آمیز پیغام دے چکے ہیں جنہوں نے 2021 میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کی بے دخلی پر تنقید کی تھی۔
ایک اور ذرائع نے بتایا کہ آنے والی انتظامیہ ممکنہ طور پر امریکی فوجی افسران پر توجہ مرکوز کرے گی جو ٹرمپ کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سابق چیئرمین مارک ملی سے منسلک ہیں۔
مارک ملی کا حوالہ باب ووڈورڈ کی کتاب ”وار“ میں دیا گیا تھا، جو گزشتہ ماہ شائع ہوئی تھی، جس میں ٹرمپ کو ”بنیادی طور پر فاشسٹ“ قرار دیا گیا تھا اور ٹرمپ کے اتحادیوں نے انہیں سابق صدر کے ساتھ سمجھی جانے والی بے وفائی کا نشانہ بنایا تھا۔
دوسرے ذریعہ نے کہا کہ ہر وہ شخص یا عہدیدار جسے مارک ملی کی جانب سے کوئی عہدہ ملا، اسے رخصت کردیا جائے گا۔“ ذرائع کے مطابق ایسے افراد کی فہرست لمبی ہے جنہیں مارک ملی کی حمایت رہی ہے اور اب نہیں جانا ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میں امریکی فوج کے اعلیٰ ترین افسران شامل ہیں اور ان میں آرمی، نیوی، میرینز، ایئر فورس، نیشنل گارڈ اور اسپیس فورس کے سربراہان شامل ہیں۔
امریکی مسلح افواج کے سینئر رہنماؤں کو برطرف کرنے کے منصوبوں کا انکشاف صدارتی انتخاب سے ایک روز قبل ہوا جب ٹرمپ نے اپنا وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو منتخب کیا۔
پیٹ ہیگستھ فاکس نیوز کے ایک مبصر اور تجربہ کار رہے ہیں جنہوں نے پینٹاگون کو ناپسندیدہ افراد سے صاف کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔