Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزوفاقی وزیر علیم خان کا این ایچ اے میں کرپٹ اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم

وفاقی وزیر علیم خان کا این ایچ اے میں کرپٹ اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم


اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) میں کرپٹ اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز سخت ایکشن کا حکم دے دیا۔
جمعرات کو وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے این ایچ اے میں کرپٹ اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز سخت ایکشن کا حکم دیا اور چیئرمین این ایچ اے کو کارروائی کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ بد عنوانی میں ملوث افسران کو فارغ کریں، اپنی سیٹوں پر نظر نہ آئیں۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کوئی سفارش نہ مانی جائے، تمام سیٹوں پر اہل اور قابل افسران تعینات ہونے چاہئیں، لاہور، سیالکوٹ اور کھاریاں سے اسلام آباد موٹروے کو 4 کی بجائے 6 لین کا ہونا چاہیے، این ایچ اے موٹرویز پر بیرئیرز ختم کرنے اورالیکٹرانک ٹول پلازوں کی تجویز کے منصوبے پر کام کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھی این ایچ اے کے ساتھ نئی سڑکوں اور ہائی ویز کی تعمیر میں شامل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام شاہراہوں اور موٹرویز کو کیمروں اور سی سی ٹی وی سے منسلک کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔