Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانانقلاب لانے کی 13ویں کال کا انجام بھی گزشتہ 12کالوں سے مختلف نہیں ہوگا، عرفان صدیقی

انقلاب لانے کی 13ویں کال کا انجام بھی گزشتہ 12کالوں سے مختلف نہیں ہوگا، عرفان صدیقی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی عمران خان کی اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال پر شدید ردعمل دیا ہے۔
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ انقلاب لانے کی تیرہویں کال کا انجام بھی گزشتہ 12 کالوں سے مختلف نہیں ہوگا۔عرفان صدیقی نے لکھا کہ بانی چیئرمین اپنے کارکنوں کو کون سے مستقبل کے لئے باہر نکلنے کا پیغام دے رہے ہیں؟۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔