پشاور (آئی پی ایس )ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی گئی ہے تو دوسری جانب مارچ کیلئے بندے جمع کرنے کی کوششوں میں ایک بار پھر خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری ملازمین کو اسرعمال کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اسی کوشش میں وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی نے اساتذہ کی پروموشن کو احتجاج میں شرکت سے مشروط کردیا ہے۔
فیصل خان ترکئی کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اساتذہ کی پروموشن کو پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت سے مشروط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔وزیر تعلیم فیصل ترکئی کہتے ہیں کہ جن اساتذہ کو اپ گریڈیشن چاہیے، پیسے چاہئیں وہ ہمارے احتجاج میں ہمارے ساتھ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ دو لاکھ اساتذہ پی ٹی آئی تحریک میں شامل ہوں گے تو ان کے مطالبات مان لیے جائیں گے۔
وزیر تعلیم خیبرپختونخوا نے اساتذہ کی پروموشن کو احتجاج میں شرکت سے مشروط کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔