Monday, February 23, 2026
ہومپاکستاننور مقدم قتل کیس: ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نور مقدم قتل کیس: ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد(آئی پی ایس)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے مقتولہ نور مقدم کی تفتیشی ٹیم سے میٹنگ کی،میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شامل تھے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اے ایس پی کوہسار، ایس ایچ او کوہسار اور تفتیشی ٹیم کے دیگر ممبران بھی شامل تھے ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے مقدمہ کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریف کیا ۔آئی جی اسلام آباد نے مقدمہ میں ملوث ملزم ظاہر ذاکر کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کو سفارش کرنے ہدایت کی اورملزم کا بیرون ممالک انگلینڈ اور امریکہ سے بھی کرمینل ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وقوعہ سے حاصل کیے گئے تمام شواہد کی فرانزک کرانے کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے Therapy Works سے بھی ملاقات کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ مقدمہ کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں جلد از جلد یکسو کیا جائے۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہاکہ تفتیش میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے تاکہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔