Monday, February 23, 2026
ہوماسلام آبادوفاقی ترقیاتی ادارے کاعید الاضحی کے دوران، اسلام آباد میں آلائشیں تلف کرنے کا کامیاب آپریشن

وفاقی ترقیاتی ادارے کاعید الاضحی کے دوران، اسلام آباد میں آلائشیں تلف کرنے کا کامیاب آپریشن

اسلام آ باد (آئی پی ایس) اسلام آبادکے شہریوں کی طرف سے تعریف وستائش، 2000 سینیٹری ورکرز، سپروائزری سٹاف اور 100 سے زائد مشینری نے دن رات کام کر کے شہر کو صاف رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پرڈائریکٹوریٹ آف سینی ٹیشن اور شعبہ ایم پی او نے اسلام آباد میں اس سال قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشیں اٹھانے کےلئے خصوصی انتظامات کئے اور تقریباً 87000 سے زائدقربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشوں کوبروقت اٹھانےاورمحفوظ طریقے سے تلف کرنے کا کامیاب آپریشن کیا، جن کا وزن تقریباََ 17000سو ٹن بنتا ہے, اس ضمن میں 40 مختلف مقامات پر80 سے زائد گہرے گڑھے کھودے گئے، جہاں پر حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاں اور دیگر آلائشیں کو تلف کیا گیا۔ عید قرباں کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر کو چار(04) مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا، تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں، زون ون میں ایف فائیو، ایف سکس، بلیو ایریا، سیدپور اور بری امام، فیصل مسجد، ای سیون، ایف سیون، ایف ایٹ اورجی ایٹ اور زون ٹو میں ایف ٹین، ایف الیون، گولڑہ شریف، جی نائن، جی ٹین، جی الیون وغیرہ زون تھری میں ایچ ایٹ، ایچ نائن، ایچ ٹین، ایچ الیون، آئی ایٹ، آئی نائن، آئی ٹین، آئی الیون وغیرہ جبکہ زون فور میں ہائی وے، ماڈل ویلج ہمک، شہزاد ٹاو¿ن، راول ٹاو¿ن، مارگلہ ٹاو¿ن، لہتراڑ روڈ، بھارہ کہو وغیرہ پر مشتمل تھا۔اس سلسلے میں شعبہ سینی ٹیشن اور شعبہ ایم پی او کے عملے کی عید کے دوران چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں تھیں اور تمام عملے نے اپنے بچوں اوراپنی خوشیوں کو بالائے طاق رکھ کرہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی کر کے شہر کو صاف رکھنے کے لئے کام کیا، اس خصوصی اور ہنگامی آپریشن میں تقریباً 2000سے زائد افراد پر مشتمل عملہ خاکروب، سپروائزری سٹاف اور افسران نے اپنے فرئض سر انجام دئے، جبکہ تقریباً سو سے زائد گاڑیاں ٹریکٹر ٹرالیاں، کمپیکٹر، ٹرک، ڈمپر، شاول اور ڈوزر وغیرہ اس مہم میں شامل تھیں ۔مزید برآں دو ایمرجنسی سیل،ایک سینی ٹیشن کے مرکزی دفتر جی سکس ون فوراور دوسرا فائر ہیڈ کوارٹرز میں قائم سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ٹرانسپورٹ سیل بنائے گئے تاکہ کسی بھی قسم کی شکائت کا بروقت ازالہ کیا جا سکے، شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن 1334یا051۔9213908اور0519211555،051۔9203216یا موبائل نمبر03355001213 برائے واٹس ایپ میسج اور ایس ایم ایس بھی لانچ کئے گئے، اس آپریشن کے تین حصے تھے، ایک سینٹری ورکرز گلی گلی ہر دروازے سے الائشیں اکھٹی کر رہے تھے اور ان کو ایک مقام پر اکھٹا کر رہے تھے، دوسرے منی ٹپرز گاڑیوں کے ذریعے میکنائزڈ کلیکشن ہو رہی تھی، اور تیسرے بڑے ڈھیروں اور اجتماعی قربان گاہوں سے ڈمپرز ٹرک اور فرنٹ اینڈ لوڈرز ان آلائشوں کو مقررہ ڈسپوزل پوائنٹ پر تلف کیا جاتا تھا، آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے اسٹاف کو عید پہلے دو روز ان کو ان کی کام کی جگہ پر کھانا مہیا کیا گیا، عید آپریشن مکمل ہونے پر شہر بھر سے خون اور دیگر آ لائشوں کے نشانات کو دھویا گیا اور اس جگہوں پر چونے کا استعمال بھی کیا گیا تاکہ شہر کے ماحول کو صاف رکھا جا سکے۔مزید براں اس عید پر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے آپریشن کی سخت مانیٹرنگ کی گئی، جس میں ڈائریکٹر جنرل سوک مینجمنٹ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینی ٹیشن عید کی نماز کے بعد صبح سات بجے ہی فیلڈ میں پہنچ گئے اور رات گیارہ بجے تک اپریشن کے احتتام تک نگرانی کی۔چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے عید قرباں پر صفائی کے انتظامات کو تسلی بخش قراردیا، اور کامیاب آپریشن پر اپنے پیغام میں شعبہ سینی ٹیشن اور شعبہ ایم پی او کے عملے کو شاباش دی اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ جذبہ اور لگن مستقبل میں بھی قائم رہے گا، جس سے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں اسلام آباد کے شہریوں کا بھرپور تعاون رہاجس کی وجہ سے ہی یہ آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا، جس کو اسلام آباد کے شہریوں کی طرف سے بھرپورسراہا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔