Friday, December 27, 2024
ہومکامرسچین ایشیا پیسیفک تعاون کو مزید تقویت دے گا، چینی میڈیا

چین ایشیا پیسیفک تعاون کو مزید تقویت دے گا، چینی میڈیا

بیجنگ :اپیک اکنامک لیڈرز کے اکتیسویں اجلاس کے موقع پر سی جی ٹی این کے ایک عالمی سروے کے مطابق 86.4 فیصد جواب دہندگان نے علاقائی معاشی نمو کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون کو گہرا کرنے میں اپیک کی قابل ذکر کامیابیوں کی تعریف کی جس سے ایشیا بحر الکاہل کا خطہ سب سے زیادہ فعال جیو اکنامک بلاک بنا ہے۔

بدھ کے روز بتایا گیا ہے کہ سروے میں ، 85.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ ممالک کو کثیرالجہتی اور معاشی عالمگیریت پر عمل پیرا ہونا چاہئے اور مشترکہ طور پر ایک کھلا معاشی اور علاقائی تعاون کا فریم ورک قائم کرنا چاہئے ۔ 89.5 فیصد کا خیال تھا کہ ریاستوں کو ہر طرح کی تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہئے ، کھلی ترقی کو برقرار رکھنا چاہئے اور ایشیا پیسیفک فری ٹریڈ ایریا کی تعمیر کو فروغ دینا چاہئے۔سروے میں ، 93.7 فیصد جواب دہندگان نے ایشیا پیسیفک خطے میں ایک کھلی ، جامع ، جدید ترقی ، باہم مربوط ، اور جیت جیت تعاون کی حامل ایشین پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے اتفاق رائے کا مطالبہ کیا ۔ 88.5 فیصد کا خیال تھا کہ ترقی یافتہ معیشتوں کو ایشیائی اور بحر الکاہل کے خطے میں مشترکہ ترقی کے لئے “گلوبل ساؤتھ” ممالک کو مزید تعاون اور مدد فراہم کرنا چاہئے ۔ 90.1 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے ایک نئے دور کے پیش نظر ، ایشیا اور بحر الکاہل کے ممالک کو ترقیاتی حکمت عملیوں کو جدید بنانا چاہئے ، سبز ترقی پر عمل پیرا ہونا چاہئے ،

اور جدت کے ذریعے نئی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے ۔ سروے میں 95.1 فیصد جواب دہندگان نے اس بات کی مکمل تصدیق کی کہ چین نے اپیک کے اقتصادی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔یہ سروے سی جی ٹی این پلیٹ فارم پر انگریزی ، ہسپانوی ، فرانسیسی ، عربی اور روسی زبانوں میں ہوا جس میں 24 گھنٹوں کے دوران ، 6,071 غیر ملکی نیٹیزین نے حصہ لیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔