Monday, February 23, 2026
ہومپاکستانکورونا کیسزمیں اضافہ: سندھ حکومت کا پیر سے شاپنگ مالز، کاروبار 6 بجے بند کرنے کا حکم

کورونا کیسزمیں اضافہ: سندھ حکومت کا پیر سے شاپنگ مالز، کاروبار 6 بجے بند کرنے کا حکم

کراچی،کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے پیر سے شاپنگ مالز، مارکیٹ اور کاروبار 6 بجے بند کرنے کے احکامات دے دیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پیر سے شادی ہال اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔ کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔ پیر سے ریسٹورنٹس انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ بند جبکہ ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔اجلاس میں درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے۔ پیر سے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد عملے کو کام کی اجازت ہوگی۔ ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ سیکرٹری صحت سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ روز شرح 21.58 فیصد تھی، کورونا سے 21 جولائی تک 307 مریض انتقال کرگئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہسپتالوں میں داخل 85 فیصد مریض نان ویکسی نیٹڈ ہیں، 76 فیصد مریضوں کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی، صورتحال تشویشناک ہے، عید کے بعد مزید خراب ہوسکتی ہے، صرف 15 فیصد ویکسی نیٹڈ مریض بہتر حالت میں ہیں۔دوسری جانب کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا، سندھ حکومت نے این سی اوسی اور پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم کارڈ بلاک کئے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔