Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کی جاسکتی ہے ،بھارتی میڈیا،ہائبرڈ ماڈل سے انکار کی صورت میں رائے شماری ہو گی:ذرائع

چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کی جاسکتی ہے ،بھارتی میڈیا،ہائبرڈ ماڈل سے انکار کی صورت میں رائے شماری ہو گی:ذرائع

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اب بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازع کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ بورڈ میٹنگ میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان سے منتقلی کے لیے بورڈ میٹنگ پر رائے شماری ضروری ہوگی۔

ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی جمعہ کو بھیجی گئی ای میل پر پی سی بی کے جواب کا منتظر ہے ، آئی سی سی کا اگلا لائحہ عمل پی سی بی کے جواب پر منحصر ہوگا۔ دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے جس میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات مانگی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔