Thursday, December 26, 2024
ہومتازہ ترینمسئلہ کشمیر خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے ، ن لیگ برطانیہ کے سینئر رہنما زبیر اقبال کیانی

مسئلہ کشمیر خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے ، ن لیگ برطانیہ کے سینئر رہنما زبیر اقبال کیانی

جدہ(خالد نواز چیمہ)مسلم لیگ (ن )برطانیہ کے سنیئر رہنما اور آزاد کشمیر سے امیدوار اسمبلی زبیر اقبال کیانی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب آئے تو جدہ کے معروف کاروباری شخصیت قومی یکجحتی فورم کے کنوینیر – ُممبر کشمیر کمیٹی۔ اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابقہ ایڈوائیزر سردار محمد اقبال یوسف نے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہُ دیا جس میں پاک کیمونٹی صحافی برادری مسلم لیگ کے کارکنوں کشمیر کمیونٹی دیگر شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
نظامت کے فرائض عمران جرال نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی زبیر اقبال کیانی نے ۔
تقریب سے خطاب میں سردار اقبال اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے، اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، کشمیریوں کو آزادی کے ساتھ جینے کا حق دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمشہ کشمیری بھائیوں کی ہر لحاظ سے مدد کی ہے ،مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں نے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔
ان کے ساتھ ملک ایاز اصغر اور ملک محی الدین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ افضل انصاری – راجہ گلفراز۔ محمد اعجاز۔ راجہ لیاقت۔ راجہ مظہر۔ راجہ شمروز چوہدری ریاض گھمن۔ نے بھی تقریب سے خطاب میں مہمانوں کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد دی۔ آخر پر سردار محمد اقبال نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ زبیر اقبال کیانی کی مسلم لیگ ن کے لئے اندرون اور بیرون ملک بے حد خدمات ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔