Sunday, February 22, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردارہونے پر جماعت اسلامی نے رشید ترابی کو پارٹی سے نکال دیا

پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردارہونے پر جماعت اسلامی نے رشید ترابی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پراپنے سابق امیر و رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبد الرشید ترابی نے تحریک انصاف کے وسطی باغ حلقہ 15 سے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے بعد اب جماعت اسلامی نے بھی پارٹی سے نکال دیا ہے۔جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت کی جس کے بعدعبدالرشیدترابی کو جماعت اسلامی سے خارج کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت بھی منسوخ کردی۔انہوں نے کہا کہ وہ اب جماعت اسلامی کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔